وزارت خارجہ نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے مالی ذخائر سے متعلق تبصرے مسترد کر دیے۔
ترجمان دفتر خاجہ نے کہا ہے کہ یو اے ای کے مالی ذخائر سے متعلق حالیہ تبصرے بے بنیاد اور حقیقت کے منافی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک میں رکھے گئے ذخائر دو طرفہ تجارتی معاہدوں کا حصہ تھے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت پاکستان طے شدہ شرائط کے مطابق مدت پوری ہونے پر ذخائر واپس کر رہی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ذخائر کی واپسی ایک معمول کی مالیاتی کارروائی ہے، اسے غلط رنگ دینا گمراہ کن ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان دیرینہ اور برادرانہ تعلقات قائم ہیں۔ دو طرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور دفاع سمیت مختلف شعبوں میں اسٹریٹجک تعاون جاری ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان یو اے ای کے ساتھ مضبوط تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم پر قائم ہے۔