درد……
ہر شخص کے پاس ایک دردناک کہانی ہے۔
ایک کہانی اس موچی کی ہے، جو دن بھر جوتے گانٹھتا رہتا ہے۔
ایک کہانی مظلوم پنکچر والے کی ہے،
اور ایک کہانی غریب غبارے والے کی۔
حلوائی کے پاس بھی ایک قصہ ہے، نائی کے پاس بھی ایک داستان ہے۔
یہ سب کہانیاں، یہ سب قصے دردناک ہیں۔
مگر سب سے کرب ناک کہانی اس جوکر کی ہے،
جسے سب کو ہنسانے کی ذمے داری سونپی گئی ہے۔
کیوں کہ جب کبھی وہ روتا ہے، تو لوگ ہنسنے لگتے ہیں،
اور اس کا گریہ بھی لطیفہ قرار پاتا ہے۔