• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوسرا ون ڈے، پاکستان نے بنگلہ دیش کو 114 پر آؤٹ کرکے بدلہ لے لیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی کرکٹ ٹیم نے بارش سے متاثرہ دوسرے ون ڈے میں میزبان بنگلہ دیش کو ڈک ورتھ لوئیس سسٹم کے تحت128 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 1-1سے برابر کرلی۔ آل راؤنڈ کار کردگی پر معاذ صداقت پلیئرآف دی میچ قرار پائے۔ پاکستان نے بنگلادیش کو 275 رنز کا ہدف دیا تاہم بارش کی وجہ سے ہدف243 رنز اور اوورز 32 کردیے گئے تھے،البتہ ہوم ٹیم 114رنز پر آؤٹ ہوگئی جس نے پہلے میچ میں مہمان ٹیم کو اسی اسکور پر پویلین بھیجا تھا، پاکستان نے جمعے کو میرپور اسٹیڈیم میں نوجوان معاذ صداقت نے 46 گیندوں پر 75رنز 6 چوکے اور 5 چھکے لگاکر بنائے۔ سلمان علی آغا نے 7 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 64 ر نز کی اننگز کھیلی، محمد رضوان 44 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، اوپنر صاحبزادہ فرحان نے 31 اور فہیم اشرف نے 14 رنز اسکور کیے۔ پاکستان نے پہلی وکٹ کے لئے اوپنر صاحب زادہ فرحان اور معاذ صداقت نے 103 کی شراکت دی۔ بنگلادیش کے رشاد حسین نے 3 اور مہدی حسن میراز نے 2 وکٹ لیے۔ پاکستانی ٹیم میں اسپنر ابرار احمد کی جگہ فاسٹ بولر حارث روف کو شامل کیا گیا تھا، جواب میں بنگلہ دیشی بیٹرز 114رنز پر میدان چھوڑ گئے۔ لٹن داس 41 اور توحید ریدوئے نے 28 رنز بنائے۔ سات کھلاڑی ڈبل فیگر میں ںہ آسکے۔ حارث رؤف اور معاذ صداقت نے تین، تین جبکہ کپتان شاہین آفریدی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

اسپورٹس سے مزید