• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل، یونائٹیڈ کا اگلا میچ کراچی کنگز سے ہوگا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائٹیڈ اپنا اگلا میچ کراچی کنگز کے خلاف جمعرات کو کھیلے گی۔چار مسلسل میچ ہارنے والی حیدرآباد کی ٹیم نےاسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ با آسانی چار وکٹ سے جیت لیا۔اسلام آباد نے چھ میں سےتین میچ جیتے دو ہارے اور ایک میچ بارش کی نذر ہوا اس کے سات پوائنٹس ہیں اس کا تیسرا نمبر ہے۔یونائیٹڈ کے اسسٹنٹ کوچ جیکب اورم نے پریس کانفرنس میں کہا کہ شاداب کو پیر میں تکلیف تھی اس لیے احتیاط کے طور پر آرام دیا ، امید ہے کہ وہ اگلے میچ سے قبل فٹ ہو جائیں گے ، جیکب اورم نے کہا کہ حیدرآباد کے خلاف ہم پاور پلے کے بعد ہم اچھا کھیل نہیں سکے۔ یہاں کی کنڈیشنز میں پاور پلے میں جیتنے زیادہ رنز ہوسکتے ہیں کرنا تھے ، پاور پلے کے بعد اس کنڈیشن میں کھیلنا مشکل ہو جاتا ہے، جب آپ بعد میں بیٹنگ کرتے ہیں تو معلوم ہوتا ہے کہ آپ کا کیا ہدف ہے، پہلے بیٹنگ میں صورتحال کے مطابق آپ کے اہداف تبدیل ہو جاتے ہیں۔

اسپورٹس سے مزید