• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلینڈ میں ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 12 جون سے شروع ہوگا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)انگلینڈ میں ویمنزٹی ٹوئینٹی ورلڈ کپ12جون سے شروع ہوگا۔ا ٓئی سی سی نے ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے انعامی رقم کا اعلان کر دیا ہے انعامی رقم میں گزشتہ ورلڈکپ کی نسبت 10 فیصد اضافہ کیا گیاورلڈکپ جیتنے والی ٹیم کو 23 لاکھ 40 ہزار ڈالرز کی انعامی رقم ملے گی۔ مجموعی انعامی رقم 79 لاکھ ڈالر سے بڑھا کر 87 لاکھ 64 ہزار 615 ڈالر کردی گئی ہے۔و رلڈکپ کی رنر اپ ٹیم کو 11 لاکھ 70 ہزار ڈالرز کی رقم دی جائے گی سیمی فائنلسٹ ہارنے والی ٹیموں کو 6 لاکھ 75 ہزار ڈالرز دیئے جائیں گےگروپ اسٹیج میں جیتنے والی ٹیم کو 31 ہزار 154 ڈالرز ملیں گےٹورنامنٹ میں شریک ہر ٹیم کو 2 لاکھ 47 ہزار ڈالرز شرکت کے ملیں گے2024 میں ویمن ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کی مجموعی انعامی رقم 79 لاکھ 58 ہزار ڈالرز تھی۔

اسپورٹس سے مزید