• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپرلیگ، پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو 24 رنز سے شکست دیدی

کراچی(عبدالماجدبھٹی)پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو 24رنز سے شکست دیدی۔زلمی پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پر اوراب تک ناقابل شکست ہے۔پلے آف میں کوالی فائی کرنے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔سلطانز نے8وکٹ پر172رنز اسکور کئے۔کوشل مینڈس کی مسلسل تیسری نصف سنچری کے بعداسپنر سفیان مقیم نےچار اوورز میں 30رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں اور ملتان سلطانز کی بیٹنگ لائن کی کمر توڑ دی افتخار احمد 32رنز دے کر دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔پشاور زلمی نے چھ میں سے پانچ میچ جیتے ہیں اور ایک میچ بارش کی نذر ہوا اس کےگیارہ پوائنٹس ہیں۔سلطانز نےچھ میچ کھیلے چار جیتےاور اسے دو میں شکست ہوئی اس کے 8پوائنٹس ہیں۔جواب میں صاحبزادہ فرحان17،اسٹیو اسمتھ 31رنز بناسکے۔فلیپی سفیان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے انہوں نےچھ چوکوں کی مدد سے17گیندوں پر32رنز کی اننگز کھیلی۔کپتان ایشٹن ٹرنر13گیندوں پر20رنز بناکر سفیان مقیم کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔آخری پانچ اوورز میں51رنز کی ضرورت تھی۔شان مسعود35رنز بناکر افتخار احمد کی گیند پر کیچ ہوئے۔پیر کونیشنل اسٹیڈیم کراچی میں 22 ویں میچ میں ملتان سلطانز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پشاور زلمی نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز اسکور کیے۔کوشل مینڈس نے 68 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔محمد حارث نےپشاور زلمی کو برق رفتار آغاز فراہم کیا تاہم 17 گیندوں پر 38 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے،فرحان یوسف 30 رنز ،کپتان بابر اعظم 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اسپورٹس سے مزید