• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی ٹی ٹوئنٹی: اسامہ میر کے چھ شکار، بہترین اسپیل کا ملکی ریکارڈ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں سیالکوٹ نے دفاعی چیمپئن لاہور بلوز کو 110 رنز سے شکست دی لاہور بلوز 211 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 100 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ سیالکوٹ کے کپتان لیگ سپنر اسامہ میر نے 8 رنز کے عوض6 وکٹ لے کر پاکستان میں بہترین ٹی ٹوئنٹی اسپیل کا ریکارڈ قائم کیا۔ دوسرے میچ میں ملتان نے کراچی بلوز کو 74 رنز سے شکست دی ۔ ملتان نے 201 رنز بنائے۔ کپتان امام الحق نے 40 گیندوں پر نو چوکے اور دو چھکے لگاکر 71 ، محمد نعیم نے 25 گیندوں پر 39 ، بسم اللہ خان نے 23 گیندوں پر دو 34 رنز بنائے۔ کراچی بلوز 127رنز بناسکی ۔

اسپورٹس سے مزید