• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی پی ایل میں شمولیت پر زمبابوین موزاربانی نے سپر لیگ چھوڑ دی

کراچی (اسٹاف رپورٹر/جنگ نیوز ) آئی پی ایل میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کا حصہ بننے کے بعد زمبابوے کے فاسٹ بولر بلیسنگ موزاربانی پی ایس ایل سے دستبردار ہوگئے۔ انہیں اسلام آباد یونائیٹڈ نے سائن کیا تھا۔ کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے بنگلادیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کی جگہ انہیں اسکواڈ کا حصہ بنایا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے معاہدےکی خلاف ورزی پر زمبابوین کرکٹر بلیسنگ موزاربانی کے خلاف قانونی ایکشن کا فیصلہ کیا ہے ۔ ادھرلاہور قلندرز کے ویسٹ انڈین اسپنر گوداکیش موتی سفری مشکلات کی وجہ سے ایونٹ سے دستبردارہوگئے۔ انتظامیہ لاہور قلندرزکے مطابق ان کی جگہ سری لنکا کے دنیتھ ویلالاگے کو اسکواڈ میں شامل کیا جائے گا ۔

اسپورٹس سے مزید