امریکا نے ایران کے شہر اصفہان میں فضائی حملے کے دوران دو کم عمر بھائیوں کو بھی شہید کردیا، جن کی تصاویر شوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔
ایرانی سفارتخانے جنوبی افریقہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر دو معصوم بچوں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ معصوم بچے ٹرمپ کے ہاتھوں مارے جارہے ہیں، شاہین اور شایان ان میں سے دو ہیں۔ ان کے نام یاد رکھیں۔
ٹرمپ، ہیگستھ اور بہت سے امریکی فوجی کمانڈروں کو ان کے جرائم کے لیے نورمبرگ ٹرائلز جیسی کسی عدالت میں جوابدہ ٹھہرایا جانا چاہیے۔
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ حالیہ فوجی کارروائیوں میں عام شہریوں، خصوصاً بچوں، کی اموات تشویشناک ہیں اور ان واقعات کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیے۔
رپورٹس کے مطابق اصفہان میں گزشتہ دنوں ہونے والے حملوں میں بھی جانی نقصان ہوا ہے، جن میں متعدد افراد شہید ہوئے، انہی میں یہ دونوں معصوم بھائی بھی شامل تھے۔