• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسحاق ڈار کی زیر صدارت اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس، کفایت شعاری اقدامات کا جائزہ

ادائیگیوں کی مؤثر نگرانی کی جائے تاکہ عام آدمی پر بوجھ کم کیا جاسکے، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار - فوٹو: فائل
ادائیگیوں کی مؤثر نگرانی کی جائے تاکہ عام آدمی پر بوجھ کم کیا جاسکے، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار - فوٹو: فائل

نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ایندھن سبسڈی اور کفایت شعاری اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ 

اس حوالے سے جاری اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں آئی ٹی، پیٹرولیم کے وزرا، وفاقی سیکریٹریز اور صوبائی چیف سیکریٹریز نے شرکت کی۔ 

ان کے علاوہ آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان کے چیف سیکریٹریز کی بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ 

اجلاس کے دوران وزیرِ پیٹرولیم نے کمیٹی کو ایندھن کی سپلائی اور طلب کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا۔

وزیر پیٹرولیم نے شرکا کو جنگ سے عدم متاثر خطوں سے ایندھن کے حصول پر پیشرفت سے بھی آگاہ کیا۔

نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار نے کفایت شعاری اقدامات کو حقیقی معنوں میں نافذ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ 

اجلاس کو ایندھن سبسڈی پروگرام کی پیشرفت میں متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔

اس دوران نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ادائیگیوں کی مؤثر نگرانی کی جائے تاکہ عام آدمی پر بوجھ کم کیا جاسکے۔

قومی خبریں سے مزید