• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پروفیسر دلاور خان کے اہلخانہ کیلیے مالی معاونت

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)اکیڈمک اسٹاف ایسو سی ایشن جامعہ بلوچستان کے صدر پروفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ بڑیچ ، جنرل سیکرٹری فرید خان اچکزئی ، نا ئب صدر ڈاکٹر شبیر احمد شاہوانی ، جوائنٹ سیکرٹری میڈم زہرہ ملغانی ، فنانس سیکرٹری ڈاکٹر باز محمد کاکڑ ، پریس سیکرٹری رحمت اللہ اچکزئی ایگزیکٹیو ممبران ڈاکٹر محب اللہ کاکڑ ، ڈاکٹر گل محمد بلوچ ، میڈم فرہانہ مگسی اور مسعود مندوخیل نے خاران کیمپس کے شہید پروفیسر دلاور خان کے لواحقین کے لئے جامعہ بلوچستان کے مین کیمپس سمیت خاران ، مستونگ ، پشین اور قلعہ سیف اللہ کے سب کیمپسز کے ریگولر اساتذہ کی ایک دن کی تنخواہ دینے کا اعلان کیاہے انہوں نے کہاکہ پروفیسر دلاور خان کو دوران ڈیوٹی شہید کیا گیااس بناپرا نہیں سرکاری طور پر شہید قرار دے کرانکے خاندان کو مالی معاونت فراہم کی جائے۔
کوئٹہ سے مزید