• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کافی شاپ……

شہر کے پرشور علاقے میں ایک عجیب کافی شاپ ہے۔

کاؤنٹر کے پیچھے بیٹھا بوڑھا ہمہ وقت کچھ نہ کچھ پڑھتا رہتا ہے۔

میزوں پر بھی کتابیں دھری ہیں۔گاہک کافی کی چسکیاں لیتے ہوئے ورق پلٹتے نظر آتے ہیں۔

’’آپ نے تو اس کافی شاپ کو لائبریری بنا دیا۔‘‘

میرے اس جملے پر بوڑھا مسکرایا۔

’’ہاں، مگر یہ جگہ لائبریری سے زیادہ حقیقی ہے،

کہ یہاں فکشن کیساتھ حقیقت کا تلخ ذائقہ بھی میسر ہے۔‘‘

میں نے پلٹ کر گاہکوں پر نظر ڈالی۔

کتاب میں غرق ہر شخص تلخی کے گھونٹ بھر رہا تھا۔

میں اس حقیقت نگاری کی شدت سے ڈر گیا،

اور چپ چاپ باہر آگیا۔

تازہ ترین