• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کی آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کا کیا مطلب ہے؟

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکا کی آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کا کیا مطلب ہے؟ 

ہرمز دنیا کے سب سے اہم سمندری تجارتی راستوں میں سے ایک، رکاوٹ کا عالمی سطح پر فوری اثر، شپنگ انشورنس مہنگی، کئی کمپنیاں جہاز ہٹانا شروع کر سکتی ہیں۔عالمی توانائی منڈی میں ہلچل کا خدشہ ہے۔ 

عربین بزنس کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان کے بعد آبنائے ہرمز میں کشیدگی بڑھ گئی ہے، جس میں امریکہ نے ایرانی بندرگاہوں سے منسلک جہازوں پر جزوی ناکہ بندی کا عندیہ دیا ہے۔ 

امریکی حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد ایران سے آنے اور جانے والی بحری ٹریفک کو روکنا ہے جبکہ دیگر خلیجی ممالک کی تجارتی شپنگ کو راستہ دیا جائے گا۔

اہم خبریں سے مزید