• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی آئل ٹینکر سیلی سٹی نے بحفاظت بحیرۂ عرب عبور کر لیا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

ایرانی آئل ٹینکر سیلی سٹی نے بحفاظت بحیرۂ عرب عبور کر لیا۔

ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق امریکی دھمکیوں کے باوجود ٹینکر ایران کی سمندری حدود میں داخل ہو گیا ہے۔

ایرانی سرکاری ٹی وی کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات آئل ٹینکر کو ایرانی بحریہ کی جانب سے سیکیورٹی فراہم کی گئی۔

سرکاری ٹی وی نے کہا ہے کہ سیلی سٹی آئل ٹینکر اب ایران کے جنوبی بندرگاہ پر لنگر انداز ہو چکا ہے۔

واضح رہے کہ 18 اپریل کو ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ بند کر دی تھی، جس کے بعد تجارتی جہازوں کی آمد و رفت بند ہو گئی تھی۔

اس حوالے سے ترجمان خاتم الانبیاء سینٹرل کمانڈ کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز سخت ایرانی کنٹرول میں ہے، آبنائے ہرمز کی سابقہ ​​حالت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

دوسری جانب پاسدارانِ انقلاب کا کہنا تھا کہ جب تک امریکا ایران سے آنے جانے والے جہازوں کی نقل و حرکت بحال نہیں کرتا آبنائے ہرمز سخت کنٹرول میں رہے گی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید