جرمن وزیرِ خارجہ جوہان ویڈیفول کا کہنا ہے کہ ایران کو عوام کے مفاد کی خاطر امریکا کی مذاکراتی پیشکش قبول کرنی چاہیے۔
برسلز میں ہونے والے وزرائے خارجہ کے اجلاس سے قبل گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ایران اسلام آباد میں امریکا کے ساتھ تعمیری مذاکرات کرے۔
جرمنی کے وزیرِ خارجہ جوہان ویڈیفول نے کہا ہے کہ امریکی نائب صدر اسلام آباد جانے کے لیے تیار ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ جیسا کہ ہمیں معلوم ہے، امریکی نائب صدر اسلام آباد کے دورے کے لیے تیار ہیں، ایران کو بھی اب اپنے عوام کے مفاد میں اس پیشکش کو قبول کرنا چاہیے۔
جرمن وزیرِ خارجہ جوہان ویڈیفول نے یہ بھی کہا کہ ایران کو امریکا کی جانب سے بڑھائے گئے ہاتھ کو قبول کرنا چاہیے۔
واضح رہے کہ امریکا اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کے راؤنڈ 2 کے لیے پُر امید ہے جبکہ ایران نے سرینڈر کرنے سے انکار کر دیا ہے اور کہا ہے کہ ایرانی قوم طاقت کے آگے سر نہیں جھکاتی۔