• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جے ڈی وینس کی پاکستانی روانگی کی تصدیق نہیں ہوسکی، امریکی میڈیا

امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے کہا ہے کہ نائب صدر جے ڈی وینس کی امریکا سے پاکستان روانگی کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

مذاکرات کے قریبی ذرائع کے مطابق وہائٹ ہاؤس نے بتایا ہے کہ مذاکرات پر غور کے لیے واشنگٹن میں مزید میٹنگز ہوں گی اور جے ڈی وینس ان میٹنگز کا حصہ ہوں گے۔

وہائٹ ہاؤس حکام نے سی این این کو بتایا کہ ایڈیشنل پالیسی میٹنگز وہائٹ ہاوس میں ہوگی اور جے ڈی وینس ان میٹنگز کا حصہ ہوں گے۔

اس سے پہلے توقع تھی کہ جے ڈی وینس ایران سے مذاکرات کے لیے اسلام آباد روانہ ہونے والے ہیں۔

امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس نے خبر دی تھی کہ امریکا اور ایران سے اشارے مل رہے ہیں کہ وہ 2 ہفتے کی کمزور جنگ بندی ختم ہونے سے پہلے اسلام آباد میں مذاکرات کرنے آ رہے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید