ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ دھمکیاں اور دہشت ہمارے اتحاد کو مضبوط بناتی ہیں۔
ایک بیان میں مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران کو نقشے سے مٹانے کا فریب تاریخ ساز قوم کے عزم کے خلاف مایوسی کو ظاہر کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم میدان جنگ کے خطرات کا مضبوطی سے مقابلہ کر رہے ہیں، دھمکیاں اور دہشت ہمارے اتحاد کو مضبوط بناتی ہیں۔
ایرانی صدر نے مزید کہا کہ ایران پر حملہ کرنے والوں کے سوا سب کے لیے آبنائے ہرمز کھلی ہے۔