• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکہ اور اسرائیل کے لیے کام کرنے والے 25 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، ایران

علامتی تصویر۔
علامتی تصویر۔

ایران کا کہنا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کے لیے کام کرنے والے 25 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ایران کی وزارت انٹیلی جنس نے کہا ہے کہ وسطی مغربی صوبہ مرکزی میں 23 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

وزارت کے مطابق ان افراد پر الزام ہے کہ انہوں نے فوجی تنصیبات کے روابط کو ایک بین الاقوامی میڈیا پلیٹ فارم کے ساتھ شیئر کیے، جسے ایران اسرائیل سے منسلک قرار دیتا ہے اور جو ملک میں بدامنی پھیلانے کی کوشش کرتے ہیں۔

ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی مہر کے مطابق ایرانی حکام نے مزید بتایا کہ شمال مشرقی صوبہ گلستان میں بھی دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جن پر پولیس مراکز پر حملے کی منصوبہ بندی کا الزام ہے۔

اس کے علاوہ وزارت نے 15 فارسی بولنے والے افراد کی مجرمانہ سرگرمیوں کی دستاویزات بھی تیار کی ہیں، جو بیرونِ ملک اسرائیل کے ایجنٹس کے طور پر کام کر رہے ہیں اور یہ معلومات عدلیہ کے ساتھ شیئر کی گئی ہیں۔

ایرانی حکام اس سے پہلے بھی بیرون ملک مقیم ایرانیوں کو خبردار کر چکے ہیں کہ وہ امریکہ یا اسرائیل سے منسلک اداروں کے ساتھ تعاون نہ کریں، بصورتِ دیگر ایران میں ان کی جائیداد ضبط کی جا سکتی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید