• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مغربی کنارے میں فلسطینی، اسرائیلی قدامت پسندوں کے نشانے پر ہیں، الہاب ہیسن

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

فلسطینی اتھارٹی کے زیر انتظام مغربی کنارے میں فلسطینی شہری اسرائیلی قدامت پسندوں کے نشانے پر ہیں۔ 

اس حوالے سے فلسطینی انسانی حقوق کے رکن الہاب ہیسن نے اپنے بیان میں کہا کہ گزشتہ رات قدامت پسندوں نے 10سے زائد مقامات پر فلسطینی گھروں پر حملے کیے۔ 

الہاب ہیسن کے مطابق اسرائیلی قدامت پسندوں نے متعدد فلسطینیوں کے گھر جلا دیے۔ 

الہاب ہیسن نے کہا کہ اسرائیلی پولیس اب تک کسی حملہ آور کو گرفتار نہیں کرسکی، فلسطینی علاقوں پر آج رات پھر اسرائیلی قدامت پسندوں کے حملوں کا خدشہ ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی آبادکار فلسطینی دیہات کے داخلی راستوں پر جمع ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ 

الہاب ہیسن کے مطابق مغربی کنارے کے فلسطینی دیہات امام صفا کے داخلی راستے پر کشیدگی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید