• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کولمبیا میں فوجی جہاز گر گیا، 125 افراد سوار تھے

تصویر غیر ملکی میڈیا
تصویر غیر ملکی میڈیا

کولمبیا میں فوجی جہاز گر گیا، جہاز میں 125 افراد سوار تھے، میڈیا رپورٹ کے مطابق جہاز کے ملبے سے77 افراد کو ریسکیو کرلیا گیا، دیگر کی تلاش جاری ہے۔

میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سی 130 طیار ے کے حادثے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

کولمبین ایئرفورس کمانڈر کا کہنا ہے کہ طیارے میں 114 مسافر اور عملے کے11 افراد سوار تھے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق طیارہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردیں، طیارے میں سوار زیادہ تر افراد فوجی تھے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق طیارہ پرو کی سرحد کے قریب کولمبیا کے جنوبی ایمیزون ریجن سے روانہ ہوا تھا، طیارہ مصروف شہری علاقے سے دو میل دور حادثے کا شکار ہوا۔

کولمبیا کے صدر گسٹاوو پیٹرو نے طیارہ حادثے پر اظہار افسوس کیا، صدرگسٹاوو پیٹرو کا کہنا ہے کہ ملٹری فلیٹ کو جدید بنانے کے پلان میں مزید تاخیر نہیں ہونے دوں گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید