• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیا قانون………

کبھی ہماری بستی میں قوانین کا بول بالا تھا۔

قوانین، جن کی پیروی سب پر لازم تھی۔

پھر بستی میں ایک عجیب واقعہ ہوا۔

ایک شخص نے اپنے پڑوسی کی بھینس چوری کر لی۔

بستی کے باسی اسے قانون سمجھانے پہنچ گئے۔

مگر اس نے بھینس واپس کرنے سے صاف انکار کر دیا۔

تکرار بڑھی، تو وہ لاٹھی نکال لایا، اور چند سر کھول دیے۔

بستی والے ڈر کر الٹے پاؤں لوٹ آئے۔

اس دن لوگوں کو ادراک ہوا کہ اب طاقت نیا قانون ہے،

بھینس اسی کی ہوتی ہے، جس کے پاس لاٹھی ہو۔

تب سے بستی والوں نے بھینس خریدنے کے بجائے،

لاٹھیاں خریدنا شروع کر دیں۔

تازہ ترین