• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مذہبی، سماجی و اقتصادی ترقی کے مشن میں پرعزم ہیں،چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے) سیکرٹری/ چیف ا یڈمنسٹریٹر اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ نے کہا ہے کہ ہم محکمے کی کارکردگی کو مزید بڑھانے اور مذہبی، سماجی اور اقتصادی ترقی کے لیے بامعنی تعاون جاری رکھنے کے اپنے مشن میں پرعزم ہیں۔تین ماہ کی محکمانہ کاکردگی کے حوالے سےانہوں نے کہا کہ محکمہ اوقاف پنجاب کی ڈیجیٹلائزیشن اور آٹومیشن، غیر قانونی قابضین کے خلاف گرینڈ آپریشن اور اے ڈی پی کے منصوبوں میں73فیصد کارکردگی تاریخی مثال ہے۔ یہ کامیابیاں نہ صرف محکمے کو مضبوط بنیاد فراہم کرتی ہیں بلکہ شفافیت، ذمہ داری اور ویژن کے ساتھ عوام کی خدمت کرنے کے ہمارے عزم کا اعادہ کرتی ہیں۔گزشتہ تین ماہ کی محکمانہ کاکردگی کو بجا طور پر ترقی کے مہینوں کے طور پر تسلیم کیا جاتا ہے۔جو ترقی پسند اصلاحات،زیر التوا مسائل کے حل،مذہبی سیاحت کے فروغ،محکمانہ جزا و سزا کے میکنزم کے زریعے ممکن ہوا۔جس کے باعث محکمانہ مالی وسائل میں بھی اضافہ ہوا۔