• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ سنیٹیشن سٹاف عید کے تینوں دن فیلڈ میں متحرک رہا

راولپنڈی(خبر نگار خصوصی) راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ سنیٹیشن سٹاف عید کے تینوں دن فیلڈ میں متحرک رہا۔ تفصیلات کے مطابق عیدالفطر کے موقع پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے صفائی عملہ نے صفائی کے بہترین انتظامات کو یقینی بنایا،جسے کینٹ کے شہریوں کی جانب سے بھرپور سراہا گیا،راوالپنڈی کینٹ بورڈ کے ڈپٹی سی ای او ناصر کمال کی خصوصی ہدایت پر انچارج سنیٹیشن ڈیپارٹمنٹ ناصر حسین نے اپنی نگرانی میں عید کے تینوں دن کینٹ کو صاف ستھرا رکھنے میں اہم کردار ادا کیا،سینٹری سپر وائزر سجاد حیدر نے کینٹ کے دیگر علاقوں کے ساتھ ساتھ گرجا روڈ، پیپلز کالونی، برف خانہ اور مصریال روڈ پر میگا کلین اپ آپریشن کیا،،جبکہ مساجد کے اطراف چونے کا چھڑکاؤ بھی کیا، کنٹونمنٹ بورڈ ترجمان کے مطابق سنیٹیشن ڈیپارٹمنٹ کے عملے کی چھٹیاں منسوخ کی گئی تھیں تاکہ عیدالفطر کے تینوں روز شہریوں کو صاف ستھرے ماحول کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔