• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی پولیس کی مختلف کارروائیاں،5ملزمان گرفتار کر لئے

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر ) 2رکنی گینگ کو گرفتار کرکےمسروقہ موٹر سائیکل، 50 ہزار روپے اور دیگر سامان برآمد کرلیاگیا، تھانہ صدرواہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی، موٹر سائیکل چوری و چوری اور زنی وارداتوں میں ملوث دو رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا،زیر حراست گینگ سے مسروقہ موٹر سائیکل،نقدی 50 ہزار روپے، ایل سی ڈی، تاریں، موبائل فون اور دیگر سامان برآمد ہوا ،ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز خان کا کہنا تھا کہ شہریوں کی جان و مال پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔ ادھرراولپنڈی پولیس نے 2ملزموں کو گرفتار کرکےناجائز اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا، تھانہ مندرہ اور تھانہ جاتلی پولیس نے ایک ،ایک ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کیا ،ملزموں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ۔ جبکہ چور کوگرفتارکرکےمسروقہ رکشہ و 3 مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرلئے ، تھانہ رتہ امرال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے رکشہ و موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتارکر لیا، پولیس کے مطابق زیرحراست ملزم سے ایک مسروقہ رکشہ ، 3 مسروقہ موٹر سائیکل اور مسروقہ موٹر سائیکلوں کے پارٹس برآمدہوئے۔