راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر قیادت اسلام آباد پولیس نے عید الفطرکے موقع پر بھرپور سیکیورٹی انتظامات کئے، عید کے موقع پر اسلام آباد پولیس نے تفریحی مقامات پر فیمیلیز کو خصوصی سہولیات فراہم کیں ،جبکہ اسلام آباد پولیس کے 7000 سے زائدافسران سیکیورٹی اور ٹریفک ڈیوٹیز پر تعینات تھے۔آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کے ہر افسر نے عید کے موقع پر اپنے اہلخانہ کی خوشیاں قربان کرکے شہریوں کو سیکیورٹی فراہم کی اور میرے ہر افسر نے عزم و ہمت اور عہد کی اعلی مثال قائم کی ہے،اسلام آباد میں امن و امان کا قیام اسلام آباد پولیس کی بہترین حکمت عملی منہ بولتا ثبوت ہے،انہوں نے مزید کہا کہ بہترین سیکیورٹی کا سہرا اسلام آباد پولیس کے کانسٹیبل سے آئی جی تک ہر افسر کو جاتا ہے،ہم نے عوام کی جان و مال کے تحفظ کا عہد لیا ہے،آئی جی اسلا م آباد نے سیکیورٹی انتظامات کو موثر بنانے پر تاجر، صحافی برادری اور عوام کے تعاون پر شکریہ ادا کیا ،انہوں نے کہا کہ ہم یک جان ہو کر اپنے شہر میں امن کو قائم رکھنے میں بھرپور کردار اداکرتے رہیں گے ۔