راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)عید پر پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں شہداء کی فیمیلیزاور پولیس افسران کے لئے بڑے کھانے کا اہتمام کیا گیا،آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے عید الفطر کی نماز افسران کے ہمراہ پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں ادا کی، عید کی نماز کے بعد ملک وقو م اور مسلم امہ کی سلامتی اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئی،آئی جی اسلام آباد پولیس افسران سے گلے ملے اور انہیں عید کی مبارکباد دی،انہوں نے یاد گار شہدا پر بھی حاضری دی پھول رکھے اور شہداء کے بلند درجات کے لئے دعا کی ،بعدازاں پر پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں شہداء کی فیمیلیزاور پولیس افسران کے لئے بڑے کھانے کا اہتمام بھی کیا گیا،آئی جی اسلام آباد پولیس افسران میں گھل مل گئے اور ان کے ہمراہ کھانا کھایا،انہوں نے کہا کہ میرا ہر افسر میری فیملی ہے،اسی طرح آئی جی اسلام آباد نے مختلف ناکوں اور ڈویژنز کا دورہ کیا اور ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران سے ملے اور ناکہ جات پر تعینات پولیس افسران میں عید کے تحائف تقسیم کئے،اس موقع پر آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے کہا کہ ہم سب نے اپنے شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کی خاطر اپنوں سے دور عید منائی تاکہ شہری سکون سے عید منا سکیں ، میرا ہر افسر شہریوں کی سکیورٹی پر الرٹ کھڑا ہے، میں اپنی تمام فورس کو تہہ دل سے خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔