• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بحرین کی آبنائے ہرمز میں طاقت کے استعمال کیلئے سلامتی کونسل سے منظوری لینے کی تجویز

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

بحرین نے آبنائے ہرمز میں طاقت کے استعمال کیلئے سلامتی کونسل سے منظوری لینے کی تجویز پیش کر دی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مسودہ قرارداد میں ’تمام ضروری اقدامات‘ کی اجازت دینے کی سفارش کی گئی ہے۔

بحرین نے بحری اتحاد کے ذریعے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے تحفظ کی بھی تجویز پیش کی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس آبنائے ہرمز سے متعلق متبادل قرارداد تیار کرنے میں مصروف ہے۔

آبنائے ہرمز کا بحران

ایران نے آبنائے ہرمز کو جزوی طور پر بند کر دیا ہے، جو دنیا کی تقریباً 20 فیصد تیل و گیس کی ترسیل کا اہم راستہ ہے، اس اقدام کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی ہیں۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ یہ راستہ صرف امریکا اور اس کے اتحادیوں کے لیے بند ہے، جبکہ دیگر ممالک کے جہاز محدود پیمانے پر گزر رہے ہیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق اگر امریکا ایران کے پاور پلانٹس پر حملہ کرتا ہے تو اس کے جواب میں ایران پورے خطے میں توانائی، معیشت اور بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنا سکتا ہے، جس سے ناصرف مشرقِ وسطیٰ بلکہ عالمی معیشت بھی شدید متاثر ہو سکتی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید