عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں 11 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
برینٹ آئل کی قیمت 12 ڈالر کمی کے بعد 100 ڈالر فی بیرل ہوگئی، جبکہ ڈبلیو ٹی آئی تیل کی قیمت 10 ڈالر کم ہوکر 88 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔
دوسری جانب امریکی اسٹاک مارکیٹ میں شدید اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، چند منٹوں میں ایس اینڈ پی 500 انڈیکس 240 پوائنٹ بڑھ گیا۔
مارکیٹ کیپ میں 20 کھرب ڈالر کا اضافہ ہوا، لیکن ایران کے مذاکرات کی تردید آتے ہی ایس اینڈ پی انڈیکس 120 پوائنٹ گر گیا اور 10 کھرب ڈالر کی کمی آئی۔