• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کئی علاقوں میں بارش،رود کوہی کا سیلابی ریلا روجھان میں داخل ،لوگ بے گھر

ملتان (سٹاف رپورٹر،نمائندگان جنگ ) کئی علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری رہا رود کوہی کا سیلابی ریلا روجھان   میں داخل  ہونے سے لوگ بے گھر ہو گئے شاہ جمال کی 3 بستیاں  دریائے سندھ کے  کٹاو کی زد میں  آگئیں جبکہ ہیڈپنجند میں  فلڈوارننگ جاری  کر دی گئی تفصیلات کے مطابق سکندرآباد میں گزشتہ روز ساون کھل کر برسا جبکہ شجاع آباد اور گردنواح میں ہلکی بارش ہوئی گرمی کے ستائے شہریوں نے بارش کو خوب انجوائے کیا بارش سے آم کے باغات کو شدید نقصان پہنچاعلاوہ ازیں تحصیل روجھان ضلع راجن پور کے علاقے اوزمان میں گذشتہ رات کو طوفانی بارش  ہوئی جبکہ کوہ سلیمان پر ہونیوالی بارش کے   بعد رود کوہی کا پانی درہ زنگی سے ہوتا ہوا روجھان  کے علاقے اوزمان میں داخل ہو گیاکچھی کینال کو بھی کافی نقصان پہنچایا اوزمان کا وسیع علاقہ زیر آب آ گیا   پانی فصلوں  اور گھروں میں  داخل ہو گیاکئی  گھراور مال مویشی بھی اس سیلاب کی نذر ہو گئےلوگ نقل مکانی پر مجبور ہو گئے سیدانی، کھیازئی اور چونگلی کے قبائل کے گھروں اور ان بستی دادو خان، بستی راضی خان کے رہائشیوں کٹو خان،فضل، صنعت علی، اعظم خان نے کہا کہ لوگ بے گھر اور بے سرو سامانی کی حالت میں پڑے ہوئے ہیں وہاں پر ابھی تک کوئی سرکاری یا حکومتی امداد نہ پہنچی ہے صرف مقامی تنظیم  روجھان راجن پور کے ورکرز موجود ہیں دریں اثنا ہیڈپنجندکے مقام پر نچلے درجے  کے سیلاب  کے پیش نظر محکمہ ایری گیشن نے فلڈوارننگ جاری کردی ہے پنجندہیڈورکس پر پانی کی سطح آمد84632کیوسک اوراخراج71132کیوسک نوٹ کی گئی ہے محکمہ ایری گیشن پنجندہیڈورکس کے ایکسین مہر منظور نے بتایا فی الحال پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے تاہم ہم نے نشیبی علاقوں میں فلڈوارننگ جاری کردی ہے اور لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کروا رہے ہیںمزید برآں شاہ جمال کی تین بستیاں موضع بیٹ چین والا کی بستی طالب چانڈیہ بستی حافظ غلام فرید نمبردار بستی کیہل امین چوک دریائے سندھ کے کٹاوء کی زدمیں ہیں تینوں بستیوں میں آباد لوگ مال مویشی دیگرگھریلوسامان سمیت نقل مکانی کرکےامین پورچوک میں کھلے آسمان تلے بے یارومددگارپڑے ہیں۔چیئرمین یوسی بیٹ بیت والا ملک عثمان کنہوں ملک یاسین کنہوں  نے فوری امدادی کارروائی کا مطالبہ کیا ہےادھرسٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ملتان نے سیلاب سیزن کے دوران پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی طرف سے امدادی سامان سمیت دیگر ملنے والی تمام اشیا کا ریکارڈ رکھنے بارے ٹاؤنز کو ہدایات جاری کردی ہیں بتایاگیا ہے کہ پنجاب حکومت کی طرف سے دریائے چناب میں فلڈ وارننگ جاری ہونے کے بعد ضلع کی حدود میں 20فلڈ ریلیف کیمپ قائم کئے جا چکے ہیں ضلعی حکومت نے تمام ٹاؤن میونسپل آفیسر کو ہدایت کی ہے کہ پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی طرف سے سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے جو بھی سامان فراہم کیا جائے اس کا مکمل ریکارڈ رکھا جائے۔ ضلع گھوٹکی بھرکے بیشتر شہروں میں کہیں تیز موسلادھار برسات اور کہیں رم جھم کی ہلکی ہلکی پھوار نےگرم موسم خوشگوار کر دیا۔بارش آتے ہی بجلی کئی گھنٹوں تک غائب   ہو گئی  سڑکیں اور گلیاں تالاب بن گئیں۔
تازہ ترین