مانچسٹر: علاج معالجہ کی غرض سے ویٹنگ لسٹ میں اپنی باری کا انتظار کرنیوالے ہزاروں افراد کو این ایچ ایس کی طرف سے بغیر علاج ویٹنگ لسٹوں سے کلیئر کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق این ایچ ایس کے اعداد و شمار کے تجریے سے پتہ چلتا ہے کہ ایسے ہزاروں افراد کو فہرستوں سے حذف کیا جا رہا ہے جو اپنے علاج کیلئے ویٹنگ لسٹ میں تھے مگر انکا علاج نہیں ہو سکا۔
کلینزنگ یا ویلیڈیشن کہی جانے والی اس لسٹ کے عمل میں کنسلٹنٹس کو ادائیگی کرنا شامل ہے تاکہ وہ اپنے بیک لاگ کو ٹرول کریں تاکہ ایسے مریضوں کو تلاش کیا جا سکے جن کی موت ہو چکی ہے یا اب انہیں طریقہ علاج کی ضرورت نہیں جس کے لے وہ منتظر تھے۔
این ایچ ایس انگلینڈ نے گزشتہ سال اپریل اور ستمبر میں اسپتال کے ٹرسٹوں کو بھاری ادائیگیاں کی ہیں، فہرست سے نکالے گئے ہر مریض کیلئے ٹرسٹوں کو تقریباً 33 پاﺅنڈز کی ادائیگی کی گئی۔
باور کیا جا رہا ہے کہ تجویز کے تحت صرف 6 ماہ میں تصدیق کے عمل کے ذریعے نصف ملین سے زائد مریضوں کو لسٹ سے حذف کر دیا گیا ہے۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ تقریباً دو ہفتے قبل وزیراعظم کی طرف سے یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ این ایچ ایس کی ویٹنگ لسٹوں سے تقریباً 86 ہزار سے زائد کمی آئی ہے جو دو سال کے عرصے میں سب سے بڑی کمی ہے۔