• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خوف……

شیشہ ٹوٹنے کی آواز سے میری آنکھ کھل گئی۔

آدھی رات کا وقت تھا، کمرے میں تاریکی تھی۔

نچلی منزل پر کچھ پراسرار ہلچل محسوس ہوئی۔

یوں لگتا تھا، جیسے کوئی دبے پاؤں چل رہا ہے۔

میں بیڈروم سے نکل کر سیڑھیوں تک آیا۔

خدشہ تھا کہ اگر سیڑھیاں اتر گیا، تو شاید کبھی نہ لوٹ سکوں۔

جی کڑا کرکے، سانس روکے نیچے اترا۔

ڈرائنگ روم کی کھڑکی کی کرچیاں بکھری ہوئی تھیں۔

اچانک کوئی شے تیزی سے گزری۔

میں نے لائٹ آن کی، تو ایک بلی دکھائی دی۔

یکدم احساس ہوا، اکثر ہم جس شے سے خوف زدہ ہوتے ہیں،

وہ ہمارا اپنا ہی سایہ ہوتا ہے۔

تازہ ترین