• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کا پاکستان مخالف فلم کے کردار پر طنز

کولاج فوٹو: فائل
کولاج فوٹو: فائل

بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان کے بھانجے اداکار عمران خان نے دبے لفظوں میں پاکستان مخالف فلم میں بنائے گئے ہیرو کے کردار پر تنقید کردی۔ 

سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ سوالات و جوابات کے سیشن کے دوران انہوں نے فلموں میں کرداروں اور ان کے انتخاب پر کھل کر بات کی۔ 

2008 میں فلم ’جانے تو یا جانے نہ‘ سے شہرت حاصل کرنے والے عمران خان ایک دہائی بعد اپنی نئی فلم ’ادھورے ہم ادھورے تم‘ کے ساتھ فلم نگری میں واپسی کر رہے ہیں۔

سوالات و جوابات کے سیشن کے دوران ایک مداح نے عمران سے کہا کہ وہ موجودہ ’مچو‘ کرداروں کی طرف نہ جائیں جس پر عمران خان نے جواب دیا، ’بالوں والا، خون میں ڈوبا غصے والا کردار کرنے میں میری کوئی دلچسپی نہیں۔ یہ صنف پہلے ہی کافی نمایاں ہے۔‘

ان کا یہ تبصرہ رنبیر کپور کی فلم اینمل اور رنویر سنگھ کی فلم پاکستان مخالف فلم دھریندر پر طنز و تنقید سمجھا جارہا۔

ایک اور مداح نے کہا کہ آج کے بالی ووڈ ہیرو اکثر جارحانہ اور خواتین کے لیے مسئلہ پیدا کرنے والے رویے کو بڑھاوا دیتے ہیں جس پر عمران خان نے اس رجحان پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا، ’یہ فلمیں جذباتی طور پر ناپختہ مردوں کے تشدد کو جواز فراہم کرتی ہیں، جو غیر ذمہ دارانہ ہے۔‘

انٹرٹینمنٹ سے مزید