• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران و امریکی عہدیداروں کی ملاقات جمعے کو پاکستان میں متوقع

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ایرانی اور امریکی عہدیداروں کی ملاقات جمعے کو پاکستان میں ہونے کا امکان  ہے۔

ایران کو امریکی تجاویز پہنچانے والے پاکستانی اور مصری عہدیدار نے امریکی خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی اور امریکی عہدیداروں کی ملاقات جمعے کو پاکستان میں ہوسکتی ہے۔

پاکستانی عہدیدار کا کہنا تھا کہ ایران کو امریکا کی 15 نکاتی تجاویز پہنچائی گئی ہیں۔ امریکا کی 15 نکاتی تجاویز میں ایران پر پابندیوں میں نرمی شامل ہے۔ 

پاکستانی عہدیدار کے مطابق ایران کے جوہری پروگرام اور میزائل پروگرام کا خاتمہ بھی امریکی تجاویز میں شامل ہے جبکہ آبنائے ہُرمُز کھولنا بھی امریکی تجاویز میں شامل ہے۔ 

مصری عہدیدار نے کہا کہ امریکی تجاویز میں مسلح گروہوں کی ایرانی حمایت پر پابندی بھی امریکی تجاویز میں شامل ہے۔ 15 نکاتی تجاویز جنگ بندی پر پہنچنے کا جامع معاہدہ ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید