• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب، خلیجی خطے میں موسلادھار بارش، شدید آندھی کا خدشہ

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا

ماہرین موسمیات نے سعودی عرب اور خلیجی خطے میں موسلادھار بارش، شدید آندھی اور گرد آلود ہواؤں کے خدشے سے متعلق انتباہ جاری کیا ہے۔

ماہرین موسمیات نے انکشاف کیا کہ طاقتور طوفان سعودی عرب اور خلیجی خطے کی جانب بڑھ رہا ہے، جس کے باعث موسلا دھار بارش، شدید آندھی اور گرد آلود ہواؤں کا خدشہ ہے۔

ماہرین موسمیات نے مزید کہا کہ ہفتے کے اختتام تک مختلف علاقے بارشوں سے شدید متاثر ہوسکتے ہیں، آج اور جمعرات کو تیز بارش اور ہوا کی رفتار 60 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ہوسکتی ہے۔

ماہرین نے پیشگوئی کی کہ اس باعث حدِ نگاہ متاثر اور ساحلی علاقوں میں اونچی لہریں پیدا ہوں گی، جن کی اونچائی 2 اعشاریہ 5 میٹر سے بھی زیادہ ہوسکتی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید