• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: عیدالفطر کے دوران فالج کے حملوں میں مبتلا 4 افراد کی جانیں بچا لی گئیں

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ صوبۂ پنجاب بھر میں اس وقت 14 اسٹروک مینجمنٹ سینٹرز فعال ہیں۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ پنجاب کے ہر ضلع میں جدید اسٹروک مینجمنٹ سینٹرز کے قیام پر کام جاری ہے تاکہ فالج کے مریضوں کو فوری اور معیاری طبی سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔

ترجمان اسٹروک مینجمنٹ پروگرام کے مطابق لاہور میں عیدالفطر کے دوران خاتون سمیت 4 افراد کو فالج کے حملے کا سامنا کرنا پڑا تاہم بر وقت طبی امداد کے باعث ان کی جانیں بچا لی گئیں۔ 

ترجمان اسٹروک مینجمنٹ پروگرام کا کہنا ہے کہ متاثرہ مریضوں کو فوری طور پر ایمرجنسی اسٹروک مینجمنٹ سینٹر منتقل کیا گیا جہاں بروقت علاج کی فراہم یقینی بنائی گئی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ مریضوں کی بروقت اسپتال آمد مؤثر علاج اور جان بچانے میں فیصلہ کُن ثابت ہوئی۔

صحت سے مزید