یوکرین کی جانب سے روسی شہر سینٹ پیٹرزبرگ میں توانائی تنصیبات اور فوجی مقامات پر ڈرون حملے کیے گئے ہیں۔
گورنر سینٹ پیٹرزبرگ کے مطابق یوکرینی ڈرون حملے میں بنیادی انفرااسٹرکچر کی متعدد تنصیبات کو نقصان پہنچا ہے تاہم حملے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاعات نہیں ہیں۔
دوسری جانب یوکرینی صدر نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرینی فوج نے سینٹ پیٹرزبرگ کے آئل ٹرمینل اور روس کے تمبوف ریجن میں واقع اسلحہ فیکٹری کو بھی نشانہ بنایا ہے۔