• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کویت افواج کی دفاعی کارروائی کی ویڈیو بنانے والا شخص گرفتار

کویت افواج کی دفاعی کارروائی کی ویڈیو بنانے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔

کویت کی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر دفاعی سسٹم کی ویڈیو نشر کرنے پر کارروائی کی۔

وزارت داخلہ کے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم ڈرائیونگ کے دوران ویڈیو بناتے ہوئے حادثے کا شکار ہوا،  دفاعی کارروائیوں کی ویڈیوز قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔

وزارت داخلہ نے فوجی تنصیبات کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر نہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سیکیورٹی ہدایات کی خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی کا انتباہ جاری کر دیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ غیر معمولی علاقائی حالات میں قوانین پر سختی سے عملدرآمد ہوگا، شہری اور غیرملکی رہائشی حکومتی ہدایات پر عمل کریں، قومی سلامتی متاثر کرنے والے مواد پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید