• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی صدر ٹرمپ نے آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای سے ملاقات کا امکان ظاہر کر دیا

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای سے ملاقات کا امکان ظاہر کردیا۔

ٹرمپ نے کہا کہ ایرانی سپریم لیڈر امریکا کے ساتھ مذاکرات میں مصروف ہیں، شاید کسی موقع پر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای سے ملاقات بھی ہوجائے گی، لیکن اس کا انحصار صورتحال پر ہوگا۔

ایک انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بھی اعتراف کیا کہ انھوں نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے غصے میں اور سخت لہجے میں گفتگو کی تھی۔ انکا کہنا تھا کہ وہ نیتن یاہو کی لبنان کے ساتھ مسلسل لڑائی سے پریشان تھے۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو سے ایک فون کال کے دوران لبنان میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور مبینہ طور پر انہیں پاگل اور ناشکرا قرار دیا۔

ٹرمپ کہا کہ ایران نے جوہری ہتھیار نہ رکھنے پر اتفاق کیا ہے، ایران کا تنازع ختم ہوگا تو تیل کی قیمتیں کم ہوں گی۔

انھوں نے کہا کہ اس وقت ایران میں زمینی فوج بھیجنے کی ضرورت نہیں، ایران کی صورتحال تیزی سے بدل رہی ہے اور اس کے نتائج بہت اچھے ہوں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید