پاکستان کی معروف اداکارہ عائزہ خان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آ گئی ہیں، تاہم اس بار وجہ ان کا نیا بولڈ فوٹو شوٹ بنا ہے جسے مداحوں کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا سامنا ہے۔
عائزہ خان کے انسٹاگرام پر لاکھوں فالوورز ہیں اور انہوں نے کئی مقبول ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔
عیدالفطر کے موقع پر عائزہ خان نے ایک نیا فوٹو شوٹ شیئر کیا جس میں وہ سفید سلکی سلیو لیس لباس میں نظر آئیں۔
انہوں نے پوسٹ کے ساتھ لکھا کہ یہ فوٹو شوٹ عید کے دن کیا گیا تھا لیکن مصروفیت کے باعث اسے بروقت شیئر نہ کر سکی۔
تاہم ان کے اس نئے انداز کو ان کے مداحوں نے زیادہ پسند نہیں کیا، کئی صارفین نے یاد دلایا کہ عائزہ خان ماضی میں خود کہہ چکی ہیں کہ وہ سلیولیس لباس نہیں پہنتیں اور ایک سادہ و باوقار انداز کو ترجیح دیتی ہیں۔
سوشل میڈیا پر بعض مداحوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ پہلے خود کہتی تھیں کہ سادہ لباس پہنتی ہیں، اب اچانک یہ تبدیلی کیوں؟ شاید زیادہ شہرت کے لیے یہ سب کیا جا رہا ہے، یہ انداز آپ پر اچھا نہیں لگ رہا، براہِ کرم اپنے پرانے اسٹائل پر واپس آئیں۔
کچھ مداحوں نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ عائزہ خان کو ان کے سادہ اور معصوم انداز میں ہی دیکھنا چاہتے ہیں، جبکہ بعض نے اسے صرف توجہ حاصل کرنے کی کوشش قرار دیا ہے۔
دوسری جانب کچھ صارفین نے ان کے اس نئے لک کو بھی سراہا ہے، تاہم مجموعی طور پر یہ فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث کو جنم دے چکا ہے کہ کیا اداکاراؤں کو اپنے امیج میں تبدیلی لانی چاہیے یا نہیں۔