• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علیزے شاہ کا عینا آصف کی حمایت کا اعلان

---فائل فوٹوز
---فائل فوٹوز

پاکستان کی معروف ٹی وی اداکارہ علیزے شاہ نے نوجوان اداکارہ عینا آصف کے حق میں کھل کر سوشل میڈیا پر حمایت کا اظہار کیا ہے۔

عینا آصف نے حال ہی میں ایک پروگرام میں سینئر اداکاروں کے رویے کے بارے میں کھل کر بات کی تھی، جس میں بتایا تھا کہ بعض اوقات بڑے فنکار نئے یا کم تجربے کار اداکاروں کو نظر انداز کرتے ہیں یا ان پر طنز کرتے ہیں۔

علیزے شاہ نے عینا کے بیان کا کلپ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ بڑے ستارے کبھی کبھار سیٹ پر آپ کی قدر نہیں کرتے یا آپ کو نیچا دکھاتے ہیں، عینا آصف ہماری نسل کی بہترین اداکارہ ہیں اور انتہائی جذباتی ذہانت رکھتی ہیں، وہ ہر بات میں درست ہیں اور افسوس کہ یہ تجربہ اکثر کم عمر لڑکیوں کے ساتھ ہوتا ہے، خاص طور پر ان کے ساتھ جو شوبز کے پسِ منظر سے تعلق نہیں رکھتیں، میں ان پر فخر محسوس کرتی ہوں کہ انہوں نے یہ سب کے سامنے بیان کیا۔

علیزے نے نوجوان اداکارہ کی جرأت، ایمانداری اور سچائی کو سراہا اور انہیں سوشل میڈیا پر اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔

انہوں نے کہا کہ یہ اقدام نوجوان فنکاروں کے لیے ایک مثبت پیغام ہے کہ وہ اپنے حقوق اور تجربات کے بارے میں کھل کر بات کریں اور سینئرز کے منفی رویوں کے سامنے خاموش نہ رہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید