کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) حب میں گڈانی موڑ پر نامعلوم افراد ایک ڈمپر ڈرائیور کو اغواء کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔جس پر ڈمپر یونین والوں نے احتجاجاً کوئٹہ کراچی شاہراہ کو بلاک کردیا۔اور مغوی ڈرائیور کی بازیابی کا مطالبہ کیا۔اطلاع ملنے پر پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے مغوی ڈمپر ڈرائیور کو بازیاب کرالیا۔جس کے بعد ڈمپر یونین والوں نے احتجاج ختم کیا اور قومی شاہراہ کو ٹریفک کیلئے کھول دیا۔