کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری پام سنڈے کا مذہبی تہوار آج اتوار کو جوش و خروش سے منائے گی اس دن کی مناسبت سے مسیحی عبادتگاہوں میں خصوصی مذہبی عبادات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں ملک و قومی کی سلامتی کے لئے بھی خصوصی دعائیں کی جائیں گی مسیحیوں کی روایات کے مطابق پیر سے مقدس ہفتے کا آغاز ہو گا،مسیحی آنے والے جمعہ کو گڈ فرائیڈے جبکہ اتوار کو اپنا سب سے بڑا مذہبی تہوار ایسٹر منائیں گے۔