کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے رہنما سردار سربلند جوگیزئی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی شہداء کی جماعت ہے جس نے ہمیشہ جمہوریت اور عوام کام کیا ہےپیپلز پارٹی کی حکومت صوبے میں بلاول بھٹو زرداری کے عوامی منشور پر عمل پیرا اور عوام کے مسائل حل کیلئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے یہ بات انہوں نے ہفتہ کو پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ، اس موقع پر شہزادہ کاکڑ ، ندیم احمد خان ، حاجی ربانی خلجی ، ملک ذیشان حسین ، عبدالغفور جعفر ، رومیل خان غلزئی ، مولوی جمال اور دیگر بھی موجود تھے ۔ سردارسربلند جوگیزئی نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کی جماعت ہے جس نے ہمیشہ عوام کے حقوق کی جدوجہد کی ہے ، پارٹی کی صوبائی حکومت صوبے میں عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات کررہی ہے اور عوام سے انتخابات کے دوران جو وعدے کئے تھے انہیں پورا کررہی ہے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جس نے پاکستان کاآئین 18 ویں ترمیم کے ذریعے بحال کیا بلوچستان پیکج دیا اور صوبوں کو خودمختار بنایا۔