• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئی طاقت پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتی، رحیم آغا

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) انجمن تاجران بلوچستان کے صدر رحیم آغا نے کہا ہے کہ پاک فوج کے ہوتے ہوئے کوئی طاقت پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتییہ بات انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہیانہوں نے کہا کہ بعض سیاسی جماعتوں کے رہنما پاک فوج کے خلاف پروپیگنڈہ کرکے نہ جانے کس کو خوش کرنے میں لگے ہوئے ہیںحالانکہ آئے روز پاک فوج کے جوان ملکی سلامتی کے لیے اپنی قیمتی جانوں کی قربانیاں دے رہے ہیںتاجر برادری پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ہرقسم کے تعاون کے لئے تیار ہےانہوں نے کہا کہ 1940 کو اقبال پارک لاہور میں ایک آزاد اور خود مختار ملک پاکستان کے لئے جو قرارداد پیش کی گئی تھی اس کے تحت جدوجہد سے پاکستان ایک آزاد اور خودمختار ملک کی حیثیت سے دنیا میں وجود رکھتا ہے۔