• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر جعفر مندوخیل کی سیگی اور یارو میں تعزیت و فاتحہ خوانی

کوئٹہ (آن لائن) گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے ہفتے کے روز قلعہ عبداللہ کے علاقے سیگئی میں قبائلی شخصیت حاجی محمد عمر خان ترین کی رہائشگاہ پر انکے بھائی حاجی محمد طاہر خان ترین سمیت علی محمد پہلوان اور حاجی عبدالروف خان ترین سیگئی سے انکے فرزند شہید اسلم خان ترین کی شہادت پر افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا۔ گورنر نے اس موقع پر شہدا کی مغفرت کے لیے دعا کی اور اللہ تعالی سے درخواست کی کہ وہ شہدا کے درجات بلند فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔گورنر بلوچستان کے ہمراہ صوبائی وزیر عاصم کرد گیلو، قبائلی رہنما ملک سعداللہ ترین، ملک نعمت اللہ سیگئی، ملک محب اللہ ترین، اور حاجی قطب الدین بھی موجود تھے۔گورنر بلوچستان نے سیگئی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس اہلکار نقیب اللہ ترین کی شہادت پر بھی گہرا دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔اس کے بعد گورنر بلوچستان نے پشین کے علاقے یارو میں مسلح افراد کی فائرنگ سے شہید ہونے والے باپ بیٹی سمیت تین افراد کی شہادت پر ان کے لواحقین سے تعزیت کی اور دعائے مغفرت کی۔گورنر بلوچستان نے فاتحہ خوانی کے دوران ان کے اہل خانہ کے غم میں شریک ہونے کا اظہار کیا۔