• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیکس دہندگان پربوجھ ڈالنے سے گریز کیاجائے، ریونیو ایڈوائزر ز

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) ریونیو ایڈوائزر زایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ حکومتٹیکس نیٹ کو وسعت دینے اور محصولات میں اضافے کے لیے مہم جوئی کی پالیسی کو ترک کرےلگژری استعمال کی اشیاء پر ٹیکس بڑھایا جائےزراعت ،رئیل اسٹیٹ سیکٹر سمیت دیگر بہت سے شعبوں میں موثر ٹیکسیشن پالیسی نا گزیر ہےریونیو ایڈوائزر زایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے کہا کہ ٹیکس نیٹ بڑھانا ضروری ہے لیکن پہلے سے ٹیکس دینے والے طبقے پر مزید بوجھ ڈالنے سے گریز کیا جانا چاہیئےحکومت غیر دستاویزی معیشت کو دستاویزی بنانے پر توجہ دے تاکہ محصولات میں پائیدار اضافہ ممکن ہو سکےحکومت ٹیکس نظام کو سادہ اور منصفانہ بنائے تاکہ رضاکارانہ طور پر ٹیکس دینے کا رجحان بڑھےٹیکس کے نظام کو آٹو میشن پر لایا جائے تاکہ چور راستے بند ہو سکیںٹیکسز کی تعداد اور شرح کو کم کیا جائے تاکہ لوگ خوشی سے ٹیکس نیٹ میں شامل ہوں۔