کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)مشرقی بائی پاس جتک اسٹاپ پر معمولی تکرار پرخنجر کے وار سے دو افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق جتک اسٹاپ پر اور نگزیب ترین، زلان خان اور ان کے ایک ساتھی پر ہفتہ کی شب نامعلوم افراد نے خنجر سے وار کیا جس کے نتیجے میں اورنگزیب ترین، زلان خان زخمی ہوگئے جنہیں سول ہسپتال کے ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا، پولیس کے مطابق واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔