ایران پر جنگ کے خلاف امریکا کے علاوہ دنیا کے مختلف ممالک میں لوگوں نے "No Kings" ریلیاں نکالیں اور مظاہرے کیے، جنگ کے خلاف لاکھوں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔
یونان، اٹلی، فرانس، اسپین، جرمنی، نیدر لینڈز اور آسٹریلیا میں مظاہرین نے ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف نعرے لگائے اور جنگ روکنے کا مطالبہ کیا۔
ایران اور حزب اللّٰہ کی جانب سے اسرائیل پر حملوں میں بڑے پیمانے پر نقصانات کے بعد اسرائیل میں بھی جنگ مخالف مظاہرے ہوئے جن میں اسرائیلی شہریوں نے جنگ بند کرنے کا مطالبہ کیا۔
تل ابیب میں 1500 اسرائیلیوں نے جنگ کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی۔ اس موقع پر اسرائیلی سیکیورٹی اہلکاروں نے مظاہرین پر تشدد کیا۔
اسرائیلی پولیس نے جنگ مخالف بینرز اور پوسٹر پھاڑ دیے اور 18 افراد کو گرفتار کرلیا۔
علاوہ ازیں ایران جنگ کے خلاف امریکا میں بڑے پیمانے پر نو کنگ مظاہرے ہوئے، مختلف شہروں میں ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف ریلیاں نکالی گئیں۔