• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سُپر ہٹ ڈرامے کے بعد ہمایوں سعید کا کیا رویہ تھا؟ ریشم نے بتا دیا

— اسکرین گریب
— اسکرین گریب

پاکستانی فلمی دنیا سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ ریشم نے ساتھی فنکار ہمایوں سعید کے رویے پر کھل کر بات کی اور بتایا کہ سُپر ہٹ ڈرامہ دینے کے بعد اداکار کا رویہ کیسا تھا۔

اداکارہ ریشم نے حال ہی میں اپنے تجربے کا ذکر کیا اور بتایا کہ ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو کی کامیابی کے بعد وہ ہمایوں سعید سے ملیں تو کیا ہوا۔

ریشم نے کہا کہ جب ہمایوں سعید نے میرے پاس تم ہو کی آخری قسط کے بعد لاہور کا دورہ کیا تو کئی لوگوں نے انہیں اپنے گھروں میں مدعو کیا، میں نے کہا کہ ہمایوں! اگر آپ میری عزت کرتے ہیں تو آپ کو میرے گھر آنا ہو گا، کیونکہ میری بھانجی آپ سے ملنا چاہتی ہے، وہ آپ کی بڑی مداح ہے۔

اداکارہ نے بتایا کہ ہمایوں سعید آئے، انہوں نے بھانجی کو گلے لگایا اور پیار کیا، جس پر میری بھانجی خوشی سے جھوم اُٹھی، وہ بہت عاجز اور شائستہ تھے، لیکن ساتھ ہی نروس اور حیران بھی تھے کہ انہیں اتنی بڑی کامیابی پر یقین کرنا مشکل لگ رہا تھا۔

ریشم نے کہا کہ ہمایوں سعید اتنے گھبرا گئے کہ وہ سمجھ ہی نہ پائے کہ کس طرح برتاؤ کریں، میں نے ان سے پوچھا کہ کیا وہ انٹرویو دیں گے، تو انہوں نے کہا کہ میں کیا کہوں؟ وہ واقعی ایک حقیقی اسٹار ہیں۔

خیال رہے کہ ہمایوں سعید کا شمار پاکستانی شوبز انڈسٹری کے مایہ ناز اداکاروں میں ہوتا ہے، ان کے اداکاری کے جوہر کو ہمیشہ سراہا جاتا ہے۔

حال ہی میں ان کی فلم لَو گرو نے باکس آفس پر 85 کروڑ روپے کما کر شاندار بزنس کیا، جبکہ ڈرامہ میں منٹو نہیں ہوں نے بھی خوب ٹی آر پیز اور ناظرین کی توجہ حاصل کی۔

2020ء میں جب ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو نشر ہوا تو ہمایوں سعید نے عالمی سطح پر بڑی شہرت حاصل کی، جسے ناصرف ملکی بلکہ غیر ملکی ناظرین نے بھی بڑے شوق سے دیکھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید