• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بغداد ایئر پورٹ کے قریب ایئر بیس پر راکٹ حملہ، طیارہ تباہ

عراقی وزارت دفاع کے مطابق بغداد انٹر نیشنل ایئر پورٹ کے قریب محمد العلاء ایئر بیس پر راکٹ حملے میں ایک طیارہ تباہ ہوگیا۔  

عراقی وزارت دفاع کے مطابق محمد العلاء ایئر بیس پر راکٹ حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، نقصان کا تخمینہ اور حملے کے ذمے داروں کا پتا لگانے کی کوشش جاری ہے۔ 

ادھر دوسری جانب شامی فوج نے کہا ہے کہ عراق کی سرحد کے قریب متعدد شامی اڈوں کو ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ 

شامی فوج کا مزید کہنا تھا کہ زیادہ تر ڈرونز کو فضائی دفاعی نظام نے تباہ کر دیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید